ڈائو بلڈ ٹرانسفیوژن سروسزاور تھیلیسیمیا سینٹر قائم کریگی
6 بستروں کے تھیلیسیمیا سینٹر کا جلد افتتاح ہوگا،وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی
6 بستروں کے تھیلیسیمیا سینٹر کا جلد افتتاح ہوگا،وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
ڈاؤیونیورسٹی نے کراچی میں ڈائو یونیورسٹی بلڈ ٹرانسفیوژن سروسزاورتھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو محفوظ انتقال خون کی فراہمی کااعلان کیا ہے۔
یہ اعلان بدھ کو ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا،انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بستروں پر مشتمل پہلا تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرلیا ہے جس کا افتتاح جلد ہی کیاجائے گا۔
یونیورسٹی نے پہلی بار ڈاؤبلڈ ٹرانسفیوژن سروسز بھی شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھاکیمپس میں پہلا مرکزی بلڈ بینک بھی قائم کرلیاگیا انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی پہلے مرحلے میں رضا کارانہ خون کا عطیہ دینے کی مہم شروع کریگی اور رضا کاروں کی رجسٹریشن بھی کی جائیگی ان کا کہنا تھاکہ دوسرے مرحلے میں ڈائو بلڈ سروسز کے پوائنٹس شہر کے مختلف مقامات پر بھی قائم کیے جائیں گے۔