امن و امان کی غیر یقینی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے

چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقداما ت کیے جائیں، شاہی سید

چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقداما ت کیے جائیں، شاہی سید۔ فوٹو: فائل

VALENCIA:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں امن و اما ن کی غیر یقینی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقداما ت کیے جائیں، موجودہ حالات کے پیش نظرکراچی کسی نئے سانحے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہرگزرتا وقت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلیے کسی چیلنج سے کم نہیں اور ہمیں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے، ایک بیان میں شاہی سید نے کہا ہے کہ خطے کی مجموعی صورت حال کے اثرات کراچی پر بھی پڑ رہے ہیں، بدقسمتی سے گزشتہ ساڑھے چار سال سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاسکی ہے۔




علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر کی از سر نو حلقہ بندیوں پر کام شروع کرنے کا بیان خوش آئند ہے، عوامی نیشنل پارٹی کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ کراچی میں منصفانہ انتخابات اور قیام امن کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے مگر بد قسمتی سے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی اور اس حوالے سے مجرمانہ غفلت برتی گئی ، اے این پی کے کارکنان نے عدلیہ کو اپنے خون سے آزاد کرایا ہے۔
Load Next Story