وفاق صوبائی حکومتیں لاکھوں نوجوانوں کی خودکشیوں کی ذمے دار ہیں عمران خان

اپنی بجلی صوبوںکوخودپیداکرناتھی مگرپنجاب حکومت نے کھربوںروپے سستی روٹی،ٹیکسی اسکیم اورلیپ ٹاپ پرخرچ کردیے

غریب اورمزدور طبقہ5سال سے حکومتی مجرمانہ غفلت کی سزابھگت رہاہے،توانائی کے ذخائرتمام صوبوںمیںمنصفانہ تقسیم کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران پرگہری تشویش کااظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیںبجلی پیداکرنے میں ناکامی کی ذمے دار ہیںجسکے باعث لاتعدادلوگ بیروزگارہوچکے ہیں۔

انڈسٹری کی بندش اور پرائیویٹ کاروبارختم ہونے کے باعث لاکھوں نوجوان خودکشیاںاورجرائم کرنے پرمجبور ہیں۔اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی وفاق اور پنجاب میںحکومتوںنے گزشتہ 5سال میں توانائی بحران سے نمنٹنے میںمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجس کاخمیازہ غریب اور مزدورطبقات کواٹھانا پڑا،این ایف سی ایوارڈاورآئینی ترامیم کے بعدصوبوںکی ذمے داری تھی کہ اپنی ضروریات کے تحت بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹس لگاتے مگرپنجاب حکومت کی پوری توجہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکرقوم کے کھربوںروپے سستی روٹی،ٹیکسی اسکیم اورلیپ ٹاپ جیسے منصوبوںپررہی۔




انھوںنے کہاکہ توانائی بحران کی وجہ سے معیشت کوسالانہ600بلین روپے کانقصان ہورہاہے مگر حکومت نے عوام کومایوسی اورپریشانی کے سواکچھ نہیںدیا ،ان کا کہنا تھاکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور لاہور میں بیشتر صنعتی یونٹس بندہوگئے یاان مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش، دبئی،ملائیشیااوردیگرممالک میںمنتقل کردیے گئے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیاکہ توانائی کے ذخائرکی تمام صوبوںمیںمساوی اورمنصفانہ تقسیم کی جائے ۔

Recommended Stories

Load Next Story