بے مقصدلانگ مارچ سے تبدیلی نہیں آسکتیشرجیل میمن

دہری شہریت والے ملکی تقدیرکے فیصلے نہیں کرسکتے،قوم کومزیدبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا

غیرملکی ایجنڈے پرکام کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے چہروں سے نقاب جلداترجائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اورصوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ بے مقصدلانگ مارچ سے سب واقف ہیں کہ سازشی عناصرکیاچاہتے ہیں۔

اپنے دفترمیں پیپلزیوتھ کراچی ڈویژن کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لانگ مارچ کی آڑ میں جمہوریت کوپٹڑی سے اتارنے نہیں دینگے،پاکستان میں جمہوریت قربانیوں کے بعدآئی ہے،غیرملکی شہریت رکھنے والے ملک کی تقدیرکے فیصلے نہیںکرسکتے،ملک اب کسی ایڈوینچرکامتحمل نہیں ہوسکتا،طاہر القادری نے23دسمبر کے خطاب کے بعداپنے بیانات میں مؤقف تبدیل کیاہے،وہ اب تک خودنہیں سمجھے کہ وہ کیاچا ہتے ہیں؟




ان عناصر نے اب تک طاہرالقادری کومکمل بریفنگ نہیں دی جن کے ایما پروہ لانگ مارچ اوردھرنادے رہے ہیں لیکن حکومت اورپیپلزپارٹی اس گھنائونی سازش کومکمل طورپرناکام بنا دے گی،قوم آئندہ انتخابات کی تیاری کر ے اورافواہوں پرکان نہ دھرے ،لا نگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ، آزاد میڈیااورجمہوریت پسندایسے تمام افرادکے چہروں سے نقاب اُتاردینگے جوغیرملکی ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے ملک کوافراتفری کی جانب دھکیل رہے ہیں لیکن اب قوم کومزیدبے وقوف بنایا نہیں جاسکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story