دہشت گردحملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگےفاروق ستار

سفرانقلاب کاآغاز ہوتے ہی مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں لیکن ہمیںخوفزدہ نہیں کیاجاسکتا

سفرانقلاب کاآغاز ہوتے ہی مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں لیکن ہمیںخوفزدہ نہیں کیاجاسکتا۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ لانگ مارچ ،سفر انقلاب اورنئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں اورانھوں نے ایم کیوایم کے جلسہ عام کے بعد موٹر سائیکل بم دھماکے کے ذریعے ایم کیوایم کے 4ہمدردو ں کو شہیداورمتعددکارکنان کوزخمی کردیا اور ہم اس انتہاپسندی اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اس طرح کی کارروائیوں سے ایم کیوایم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جاسکتے۔بدھ کولال قلعہ گرائونڈعزیز آبادمیںصحافیوں سے گفتگوکرتے انھوں نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے ذریعے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتاہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے جاگیرداریت اوراستحصالیت کاخاتمہ نہیں ہوجاتا۔




جناح گرائونڈ میں سب سے بڑے اورتاریخی جلسہ عام کے ذریعے انقلاب کے سفر کاعملی آغازہوگیا ہے اوراس کا مظاہرہ پاکستان بھر کے عوام نے دیکھاکے اس ملک میں تبدیلی کی آواز بلندکرنے والے دوقائدین الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کوسن کرلوگ سفر انقلاب کے کاررواں میں شامل ہونے کیلیے بے چین ہیں،سفر انقلاب کاعلم بلند ہوگیا، یہ مستقل تبدیلی اورفیصلہ کن جدوجہد کاآغاز ہے جسے دہشت گردی،قتل و غارت کے ذریعے نہیں روکاجاسکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story