عمران خان کی پی سی بی کی گول میز کانفرنس میں شرکت پر ’’مشروط‘‘ آمادگی 

نجم سیٹھی کو بورڈ سے باہر کر دیا جائے تو کانفرنس میں شرکت کیلئے تیار ہوں، عمران خان

نجم سیٹھی کو بورڈ سے باہر کر دیا جائے تو کانفرنس میں شرکت کیلئے تیار ہوں، عمران خان - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی گول میز کانفرنس میں شرکت پر ''مشروط'' آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی کو بورڈ سے باہر کر دیا جائے تو شرکت کیلئے تیار ہوں۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ شہریار خان مجھے بلانے سے قبل بورڈ سے سفارشی، انتخابات میں دھاندلی کرنے والے شخص کو باہر کریں اور بورڈ میں ان لوگوں کو لائیں جو کھیل کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔


گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے فوراً بعد 6 اور 7 مارچ کو گول میز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تجاویز زیر غور آئیں گی جب کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر، پچز کے معیار کی بہتری، قومی و جونیئر سکواڈز کی کوچنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

میٹنگ میں موجودہ اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں عمران خان، مصباح الحق، یونس خان، وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، ظہیر عباس، عامر سہیل، جاوید میانداد، راشد لطیف، رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، عاقب جاوید، اقبال قاسم، بازید خان، سعید اجمل اور دیگر کرکٹرز کو کانفرنس میں اظہار رائے کیلئے دعوت دی جائے گی۔

Load Next Story