پاکستان میں 12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کا میدان سج گیا
ایران سے ڈیوس کپ ٹائی کیلیے ڈرازکا اعلان، آج عقیل اور شاہین مدمقابل
دوسرے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق اور انوشا شاہگولی آمنے سامنے ہوں گے۔ فوٹو: ڈیوس کپ/فائل
پاکستان میں12 سال بعدانٹرنیشنل ٹینس کا میدان سج گیا، ایران سے ڈیوس کپ ٹائی کیلیے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، جمعے کو عقیل خان اور شاہین خالدین مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان میں 12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی ہوئی ہے، ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی میں ایران سے ٹائی کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہارڈ کورٹس پر شیڈول تین روزہ ایونٹ کیلیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ریفری اسٹیفن اسٹولو نے ڈراز کا اعلان کیا، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز اور آفیشلز بھی موجود تھے. پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان کا مقابلہ ایران کے شاہین خالدین سے جمعے کی صبح 10 بجے ہو گا، میچ سے قبل افتتاحی تقریب شیڈول ہے، دوسرے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق اور انوشا شاہگولی آمنے سامنے ہوں گے۔
ڈیوس کپ ڈبلز میں ہفتے کو پاکستان کے عابد علی اکبر اور محمد عابد کا مقابلہ البروز اخوان اور حامد رضا ندف سے ہو گا جب کہ 5 فروری کو ریورس سنگلزکھیلے جائیں گے جس میں عقیل خان کا مقابلہ انوشا شاہگولی سے ہونا ہے، اعصام الحق اور شاہین خالدین آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ایونٹ پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا۔