سیاسی ومذہبی قوتیں سیاست کو عبادت سمجھیں ثروت اعجاز

اقتدار کا منصب حکم چلانے کیلیے نہیں عوام کی خدمت کرنے کیلیے ہوتا ہے.

اقتدار کا منصب حکم چلانے کیلیے نہیں عوام کی خدمت کرنے کیلیے ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی قوتیں اولیا کرام کے فلسفے پر چلتے ہوئے سیاست کو عبادت سمجھ کر کریں۔

اقتدار کا منصب حکم چلانے کیلیے نہیں عوام کی خدمت کرنے کیلیے ہوتا ہے، ملک کو بچانے کیلیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی محب وطن قوتیں ملک کے عظیم تر مفاداور عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے یکجا ہوجائیں، صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کرکے ہی ملک سے انتہا پسندی و دہشت گردی کا خاتمہ اور امن قائم کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک نے حضرت داتا علی ہجویری گنج بخشؒؒ کے عرس کی تقریب کے موقع پر کیا۔




صوبائی رہنمائوں نے سربراہ سنی تحریک کی جانب سے لاہور میں مزارشریف داتا گنج بخشؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے استحکام و ترقی کیلیے دعا کی، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی تحریک ملک میںجمہوریت کے تسلسل کو رواں دواں دیکھنا چاہتی ہے لیکن ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ کہ عوام کو ریلیف کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، سنی تحریک 13جنوری کو نشتر پارک میں جانثاران مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔
Load Next Story