بغدادیجی الانہ روڈ سے سیلز مین کی لاش برآمد
مرزا عرفان بیگ کو جسم اور سینے پر گولیاں ماری گئیں،نجی کمپنی میں سیلز مین تھا.
عرفان ملازمت کیلیے نکلا پھر اس سے رابطہ نہ ہوسکا تھا ،والد،مقدمہ درج،تفتیش شروع. فوٹو : فائل
بغدادی سے نجی کمپنی کے سیلز مین کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود آئی سی آئی پل کے قریب جی الانہ روڈ سے 22 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جسے میڈیکل کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے نوجوان کی شناخت مرزا عرفان بیگ ولد جہانگیر بیگ کے نام سے ہوئی ہے مقتول لیاقت آباد طوبہٰ مسجد کباڑی والی گلی کا رہائشی تھا، مقتول کے جسم اور سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت والد جہانگیر بیگ نے کی اور بتایا ان کا بیٹا نجی کمپنی میں سیلز مین کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا ، انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا مرزا عرفان گھر سے ملازمت پر جانے کے لیے نکلا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا ، پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا،بغدادی پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کیے جانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔