آٹے کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ظلم ہے محنتی
حکومت عوام کو روٹی دینے کے بجائے ان کے منہ سے نوالہ چھینتی رہی ہے.
حکومت عوام کو روٹی دینے کے بجائے ان کے منہ سے نوالہ چھینتی رہی ہے۔ فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے آٹے کی سرکاری نرخ سے زائد پرفروخت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے کی قیمت میں فی کلو 7روپے تک کا اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
آٹے کی قیمت فوری کم کی جائے اور طے شدہ نرخ پر فراہمی بہرصورت یقینی بنائی جائے، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والے5 سالہ دور میں عوام کو روٹی دینے کے بجائے ان کے منہ سے نوالہ چھینتے رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہاں گندم کی کوئی قلت نہیں، مگر محکمہ خوراک کی غفلت و ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں طلب و رسد کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، فلور ملز مالکان کے موقف کے مطابق مطلوبہ مقدار مارکیٹ تک نہ پہنچنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہاہے۔
اب یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ طلب اور رسد کے مابین فرق کو ختم کرے، انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر ووٹ حاصل کیا اور اب غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے،آٹے جیسی بنیادی خوراک کی قیمت میں اضافہ انتہائی شرمناک ہے، انھوں نے کہاکہ سرکار کی طرف سے نرخوں کے کنٹرول کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے دکاندارگراں فروشی کرتے ہیں اورعوام سے سرکاری نرخ کے برعکس من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔