امریکا کواسلحہ لے جانے کی اجازتخصوصی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
جلد اجلاس بلانے کافیصلہ،جب تک نیاجنرل کسٹم آرڈرنہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتا، رضاربانی.
جلد اجلاس بلانے کافیصلہ،جب تک نیاجنرل کسٹم آرڈرنہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتا، رضاربانی. فوٹو: اے ایف پی/فائل
پارلیمنٹ خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے ایف بی آر کی جانب سے کسٹم قوانین میں تبدیلی کے ذریعے امریکا کو طور خم وچمن بارڈر سے اسلحہ لے جانیکی اجازت دینے کے معاملے کانوٹس لے لیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے کسٹم جنرل آرڈر میں تبدیلی کے ذریعے امریکہ نیٹو سپلائی کے ذریعے چھوٹا اسلحہ ودیگر فوجی ساز وسامان لے جانیکی اجازت دینے کی خبرمیڈیا پر آنیکے بعد حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے مذکورہ معاملے کانوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلایا جائیگااورایف بی آرکے چیئرمین اورممبرکسٹم کو بلاکر معاملے کاجائزہ لیاجائیگا۔ تاہم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین سینیٹر رضاربانی نے ٹیلی فون پراس حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکارکردیاہے اور کہا ہے کہ جب تک ان کے سامنے نیاجنرل کسٹم آرڈر نہیں آتا اس وقت تک وہ اس بارے میں کچھ نہیںکہہ سکتے۔