400سی این جی اسٹیشنزلائسنس منسوخ کرنیکا حکم اوگرا کا انکار

حد سے زیادہ گیس فروخت کرنیوالے اسٹیشنزکے لائسنس منسوخ کیے جائیں، وزارت پٹرولیم

لائسنس منسوخ کرنے سے قبل سی این جی اسٹیشنز کو شوکاز نوٹس دینا ضروری ہے، اوگراکا موقف۔

وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو حد سے زائد گیس فروخت کرنے والے 400سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا تاہم اوگرا نے فوری لائسنس منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے اوگرا کوجاری حکمنامے میں کہا ہے کہ 400سے زائد سی این جی اسٹیشنز نے حد سے زیادہ گیس فروخت کی ہے لہذا ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کیئے جائیں۔




اوگرا نے ان احکام پر فوری عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس اوگرا قواعد کے مطابق فوری طور پر منسوخ نہیں کیے جاسکتے اس سے قبل ان اسٹیشنز کوشوکاز نوٹس دینا اور دیگر قواعد پر عمل درآمد ضروری ہے۔
Load Next Story