فروری تک زیادہ سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی جائیں وزیراعلیٰ سندھ
ایم این ایز کی جاری اسکیموں کو فوری طور پر مختص فنڈ جاری کیے جائیں، اجلاس سے خطاب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت چیف منسٹر ہائوس میں محکمہ مالیات اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (پی اینڈ ڈی) اسرار ملک، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (فنانس) عارف احمد خان، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن، اسپیشل سیکریٹری (پی اینڈ ڈی) ڈاکٹر نورالحق ، اسپیشل سیکریٹری (فنانس) اعجاز احمد خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں کہ مطلوبہ ضروریات جلد از جلد فراہم کرکے فروری 2013 تک ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں جاری اسکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچائی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ مالیات اورمحکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایات دیں کہ وہ صوبے بھر میں جاری اسکیموں بشمول اسپیشل پیکیجز اور ایم پی ایز ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کی تکمیل کی رفتار کوتیز کریں۔ قائم علی شاہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی ایز اسکیمیں جو تکمیل کے قریب ہیں انھیں فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایم این ایز کی جاری اسکیموں کو فوری طور پر مختص فنڈ جاری کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فنانس اور پی اینڈ ڈی محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے متعلق مکمل اور تاحال تفصیلات محکمہ اطلاعات کو ارسال کریں تاکہ حکومت کی 5 سالہ کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میںکتابچے شائع کرکے بہتر طریقے سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈولپمنٹ) اسرار ملک نے اجلاس کو بتایا کہ 2012-13 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تخمینہ 231 ارب روپے ہے ، جبکہ اب تک 181ارب روپے مختص ہیں ۔