علاقائی سیفما کانفرنس 5جنوری سے لاہورامرتسرمیں شروع ہوگی

تمام سارک ممالک میںتاجروں کی طرح صحافیوں کیلیے بھی ملٹی پل ویزا ہونا چاہیے، امتیازعالم

چینلز پر پابندی ختم اورکابل سے ڈھاکا تک ٹرین کا روٹ بھی بحال ہونا چاہیے،میڈیا کو بریفنگ

سیفما کے زیراہتمام آٹھویں علاقائی کانفرنس5 سے 9 جنوری تک لاہور اور امرتسر میں ہوگی۔کانفرنس کا موضوع ''ساؤتھ ایشین ویژن اینڈ یونین ''ہے۔

6 جنوری کوامرتسرکانفرنس میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اوروزیرخارجہ سلمان خورشید بطورمہمانان خصوصی شرکت کریںگے۔تنظیم کے سیکریٹری جنرل امتیازعالم گیلانی نے5روزہ کانفرنس کے حوالے سے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت تمام سارک ممالک میں صحافیوں کو ویزے کے حصول میں آسانیاں ہونی چاہئیں کاروباری حضرات کی طرح صحافیوں کے لیے بھی ملٹی پل ویزا ہونا چاہیے۔




سارک ممالک خاص طورپر پاکستان اور بھارت کو سرحدیں کھول دینی چاہیئں، اگر عام لوگوں کے لیے فوری طور پر ایسا ممکن نہیں تو کم از کم صحافیوں کے لیے ایسا ضرور ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت میں اختلافات تاریخی نوعیت کے ہیں اور لمبے عرصے سے چل رہے ہیں اور وہ جلد حل بھی نہیںہوسکتے،دونوں ملکوں کو اپنے اپنے اصولی مؤقف سے ہٹے بغیر اور ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام اور سالمیت کا خیال رکھتے ہوئے مذاکرات کرنے چاہیئں اور ساتھ ہی جن معاملات میں آگے بڑھا جاسکتا ہے ان میں بہتری لائی جائے۔چینلز پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔

قیام پاکستان سے پہلے کابل سے ڈھاکا تک ٹرین کے ذریعے جایا جاسکتا تھا وہ روٹ بھی بحال ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے اس میں انڈیا سے 70افغانستان سے 18سری لنکا اور نیپال سے بیس بیس صحافیوں سمیت دیگر سارک ممالک سے بھی صحافی شامل ہورہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story