قائمہ کمیٹیسمری غیرقانونی طریقے سے منظورکرانے پرتحفظات

3سال سے پرانی گاڑیوںکی درآمد پرپابندی کی منظوری سے کرپشن کی بو آتی ہے،کمیٹی

سالانہ14ارب روپے نقصان ہوگا،ممبرایف بی آر،نیشنل ٹیرف کمیشن(ترمیمی)بل2012منظور. فوٹو اے پی پی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2012 کی منظوری دیدی ہے۔

تاہم 3 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کی سمری غیر قانونی طریقے سے منظورکرانے پر شدید تحفظات ظاہرکرتے ہوئے وزارت صنعت، تجارت اورای سی سی کے ذمے دارحکام کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ بھجوانے پر غورکرنیکا فیصلہ کیا ہے، اس کیلیے 10 جنوری کو تجارت اور خزانہ کی قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین خرم دستگیرکی زیرصدارت ہوا۔




کمیٹی نے میرین انشورنس بل 2012 سے متعلق ہدایت کی کہ اس حوالے سے برطانوی اور بھارتی قانون کے مسودے اورمجوزہ بل پیش کیے جائیں جبکہ مذکورہ بل کے کنسلٹنٹ بیرسٹر زاہد جمیل کو بھی آئندہ اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ ایف بی آرکے ممبر کسٹم نے بتایا کہ 3 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوںکی درآمد پر پابندی سے ملک کو ریونیوکی مد میں سالانہ 14 ارب روپے کا نقصان ہوگا جس سے گاڑیوںکی درآمد نصف کم ہو جائے گی۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ 3 سال پرانی گاڑیوںکی درآمد پرپابندی کا نوٹیفکیشن بدنیتی پرمبنی اورمقامی کارساز کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلیے غیر قانونی جاری کیا گیا جس سے کرپشن کی بو آتی ہے۔
Load Next Story