جمہوریت کیخلاف سازشیں بند کی جائیںقرارداد پنجاب اسمبلی

طاہرالقادری کوگرفتارکرکے آرٹیکل6کے تحت کارروائی کی جائے، ایوان میں ارکان کی تقاریر

طاہرالقادری کوگرفتارکرکے آرٹیکل6کے تحت کارروائی کی جائے، ایوان میں ارکان کی تقاریر فوٹو فائل

SUKKUR:
پنجاب اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد میں جمہوریت اور نمائندہ ایوانوں کے خلاف تمام سازشوں، عام انتخابات ملتوی کرانے اورغیر نمائندہ افرادکو قوم پر مسلط کرنے کے منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بلاخوف و خطر آئندہ انتخابات وقت پر یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

تمام سیاسی قوتوں سے اپیل ہے کہ جمہوریت اور انتخابات سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔ یہ قرارداد اپوزیشن کے میجر (ر) ذوالفقارگوندل اور شوکت بسرا نے اسمبلی کے قواعدوضوابط معطل کرکے آئوٹ آف ٹرن پیش کی۔




ایوانمیں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو آئین توڑنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا اور انھوں نے جمہوریت کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیرملکی کو قوم پر بیرونی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ن لیگ کی عارفہ خالد اور دیگر ارکان کی طرف سے پیش کی گئی عمران خان کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیوالی خواتین کے میرٹ کے بارے میں بیان کی بھی مذمتی قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظورکرلی۔
Load Next Story