ملکہ الز بتھ نے تخت نشینی کی 65 ویں سالگرہ منالی
ملکہ الزبتھ نے مشرقی انگلینڈ کے علاقے نارتھ فورک میں سنڈریگھم کے محلات میں پیر کا دن گزارا
ملکہ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں وہ ایک شاہی لباس جس میں نیلم (سیفائر)جڑے زیورات زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ملکہ برطانیہ جن کی عمر اس وقت 90 برس ہے، کی تخت نشینی کے 65 سال مکمل ہونے پر پیر کی صبح ٹاور آف لندن اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں ملکہ کیلیے توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملکہ الزبتھ نے مشرقی انگلینڈ کے علاقے نارتھ فورک میں سنڈریگھم کے محلات میں پیر کا دن گزارا اور خاص مہمانوں کی موجودگی میں کیک کاٹا۔ اس موقع پر ملکہ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں وہ ایک شاہی لباس جس میں نیلم (سیفائر)جڑے زیورات زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ انہیں یہ زیورات 1947 میں اُن کی شادی کے موقع پر والد نے دیے تھے۔
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 1952ء میں 25 سال کی عمر میں اپنے والد شاہ جارج ششم کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئی تھیں۔