افغان قونصل خانہ میں قتل کی واردات

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ فوٹو فائل

کراچی میں افغان قونصلیٹ میں تعینات تھرڈ سیکریٹری کو ان کے ہم وطن سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیرکوٹیلی فون کیا اوراس واقعے پرتعزیت کا اظہارکیا، سیکریٹری خارجہ نے واقعے کی ضروری تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی خوش آیند یقین دہانی بھی کرائی ۔ ایسا افسوس ناک واقعہ رونما ہونے پردوممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہوسکتے تھے، لیکن صورتحال خاصی مختلف ہے کیونکہ افغان قونصلیٹ کی عمارت کے اندریہ واقعہ پیش آیا ہے اورفائرنگ بھی افغان سیکیورٹی گارڈ نے کی ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔


پولیس کی ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک درد ناک واقعہ ہے، ملزم پولیس کی تحویل میں ہے ۔ بلاشبہ پولیس بھی مکمل تفتیش کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ سکے گی ۔

جو ابتدائی بیان ملزم نے دیا ہے اس کی اہمیت ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی حکام واقعہ کی تہہ تک پہنچیں اور یہ کام سرعت کے ساتھ ہونا چاہیے، تاخیر سے تفتیش مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ انتہائی نازک اور حساس معاملہ ہے لہذا تحقیقات بھی شفاف انداز میں ہونی چاہییں ، تاکہ پورا سچ سامنے آسکے، ملزم کو قرار واقعی سزا ملے اور تحقیقات میں کسی بھی قسم کا جھول نہیں ہونا چاہیے ۔
Load Next Story