پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا
پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا اورایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، شہریار خان
پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا اورایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، شہریار خان فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل فیس بک پیج
KARACHI:
رنگ ونور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے خوب رنگ جمایا۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد گلوکار عارف لوہارکی جگنی نے سماں باندھ دیا، ساتھ بھنگڑا بھی جاری رہا، یہ ایونٹ ختم ہوتے ہی چاروں صوبوں کی زبانوں میں گیتوں کے ساتھ روایتی رقص بھی پیش کیے گئے،''دل دل پاکستان'' نے تماشائیوں کا لہو گرمایا جسے ایک ساتھ مل کر گایا تو پورے اسٹیڈیم میں گونج سنائی دی۔ نصرت فتح علی خان کا گیت ''محبت امن ہے اور امن کا پیغام پاکستان'' بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا سنائی دیا۔
تقریب میں میزبانی کے فرائض اداکار فہد مصطفیٰ نے انجام دیئے جب کہ جمیکن گلوکار شیگی اور پاکستانی گلوکارعلی ظفر اور شہزاد رائے نے اپنی آواز کا جادو جگا کر تقریب کو چار چاند لگائے اور اختتام پر لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی جائے گی
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ایڈیشن کی طرح توقع ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا اورایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا جس سے دنیا میں تاثر جائے گا کہ پاکستان محفوظ اورپرامن ملک ہے۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کو دوبارہ پاکستان لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کام کے لئے عوام کی بھرپور حمایت کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔
بورڈ کے سربراہ اسٹیج سے واپس گئے تو میدان میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ شروع ہوگیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ، بعد ازاں بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جلوہ گر ہوئے۔ بعد ازاں دوسرے ایڈیشن کے لئے تیار کی گئی کرسٹلز سے مزین ٹرافی قومی لباس میں ملبوس مصباح الحق لے کر آئے تو دیگر ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد، برینڈن میک کولم، سنگاکارا اور ڈیرن سیمی بھی اسٹیج پر یکجا ہوگئے، سب نے بیٹ پر سائن بھی کیے۔