دسمبر میں 22 فیصد اضافے سے 332 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
302 نجی، 17سنگل ممبر،4 نان لسٹڈ پبلک،2غیرملکی کمپنیاں اور7 این جی اوز شامل
دسمبر میں ترکی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 2غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن حاصل کی۔ (فوٹو : ایکسپریس)
ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ 332 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو سال بہ سال 22 فیصد زیادہ ہیں۔
گزشتہ روزجاری اعلامیے کے مطابق دسمبر میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 302 پرائیویٹ کمپنیاں، 17 سنگل ممبر کمپنیاں، 7 غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز اور 4 نان لسٹڈ پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔
اس ماہ ترکی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 2غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن حاصل کی جبکہ چین، نیدرلینڈ، بلجیم ، پاناما اور قبرص کے شہریوں کی طرف سے 4مقامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی، دسمبر میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کیلیے کل با اختیار سرمائے کی حد 1 ارب 70 کروڑ روپے ہے جبکہ ان کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 74 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، سب سے زیادہ یعنی 44 کمپنیاں ٹریڈنگ سیکٹر میں رجسٹر ہوئیں، سب سے زیادہ 108 کمپنیوں نے لاہورمیں رجسٹریشن کرائی۔