سونم کچھ اور ہی کر لیتی تو اچھا تھا انیل کپور
دوسرے شعبے میں کامیاب ہو یا نہیں کسی کو پتہ نہیں چلتا۔ اس کام میں بہت خطرات لاحق ہیں، انیل کپور
دوسرے شعبے میں کامیاب ہو یا نہیں کسی کو پتہ نہیں چلتا۔ اس کام میں بہت خطرات لاحق ہیں، انیل کپور فوٹو : فائل
WASHINGTON:
بھارتی اداکار انیل کپور بالی وڈ کے کامیاب فنکاروں میں سے ایک ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی سونم کپور کے فلموں میں آنے کے ارادے سے زیادہ خوش نہیں تھے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ فلمی ہستیوں کے بچے خود ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے 'لیکن ایک باپ ہونے کے ناطے دل کہتا ہے کہ کچھ اور کر لیتے تو ہی اچھا ہوتا۔انھوں نے کہا کہ 'یہاں کیا ہے؟ کامیابی اور شکست سب کچھ عوام طے کرتی ہے۔ دوسرے شعبے میں کامیاب ہو یا نہیں کسی کو پتہ نہیں چلتا۔ اس کام میں بہت خطرات لاحق ہیں، پر اب جب بچوں نے طے کر لیا ہے تو ٹھیک ہے۔
اپنی بیٹی سونم کپور کی پہلی فلم 'سانوریا' کی بات کرتے ہوئے انیل نے کہا کہ 'اسے دوسروں کی طرح چیزیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملیں۔ اس کی پہلی فلم فلاپ تھی جو کہ اچھا ہی رہا۔ پہلی فلم کے ہٹ ہونے سے آپ آگے بڑھنا بند کر دیتے ہیں۔سونم کپور نے 'سانوریا' کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسال؟ کے ساتھ بطور معاون بھی کام کیا ہے۔ اس بارے میں انیل کا کہنا ہے کہ'سنجے کا معاون ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔