اورنگی ٹائون گھر گھر تلاشی30سے زائد افراد زیر حراست
زیرحراست افراد تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل، بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد
چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے وائر لیس ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، دھماکا خیز مواد ، 4 ٹی ٹی پستول ، ایک میگا روف اور مختلف قسم کے اسلحہ کی بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں. فوٹو: اے ایف پی/فائل
ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں پولیس کی500 سے زائد کی نفری نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران30سے زائد افراد کو حراست میں لیے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تلاشی کے دوران پولیس نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بال بم اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا،ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والوں میں12ملزمان پولیس کو سنگین مقدمات میں ملوث ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 30 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے وائر لیس ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، دھماکا خیز مواد ، 4 ٹی ٹی پستول ، ایک میگا روف اور مختلف قسم کے اسلحہ کی بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں ، ڈی آئی ویسٹ آصف اعجاز شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ آپریشن میں ویسٹ زون کے500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ رینجرز کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔