شاہدہ منی بھٹو کی سالگرہ پر آج عباس اطہر کا گیت پیش کرینگی
پی ٹی وی لاہور مرکز میں سابق وزیراعظم کی85ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا
ذوالفقار علی بھٹو جیسی سحر انگیز شخصیت کے چاہنے والوں میں کمی کی بجائے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا، شاہدہ منی فوٹو : فائل
گلوکارہ شاہدہ منی آج پی ٹی وی لاہور مرکز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی85ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹیں گی۔
اس موقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری کے پنجاب میں پولٹیکل ایڈوائزر اور پی پی پی رہنما نوید چوہدری بھی ہونگے۔سالگرہ کے حوالے سے ہونے والی اس تقریب میں گلوکارہ شاہدہ منی سنیئر صحافی ' تجزیہ نگار وکالم نگار عباس اطہر کا لکھا گیت''اک لعل گواچا سندھڑی'' بھی سنائینگی۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسی سحر انگیز شخصیت جس نے پسے ہوئے طبقے کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے زبان دی 'جس کی پاداش میں انھیں پھانسی پر لٹکا دیا گیا 'مگر ان کے چاہنے والوں میں کمی کی بجائے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا۔ وہ آج ہم میں نہیں مگر ان کی ملک وقوم کے لیے دی جانیوالی قربانیاں اورخدمات انھیں ہمیشہ زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
شاہدہ منی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنا میری زندگی کے انمول اور یادگار لمحات ہیں۔اس موقع پرمیں سنیئر صحافی 'تجزیہ نگار اورکالم نگار عباس اطہر کی بے حد مشکورہوں کہ جنہوںنے اپنے کلام ''اک لعل گواچا سندھڑی دا'' میرا انتخاب کیا۔