پریانکا چوپڑا اور رام چرن کی فلم ’’زنجیر‘‘ کی شوٹنگ

دونوں فنکاروں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، فلمساز اپروا لاکھپا

دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی بنی ہے، فلمساز اپروا لاکھیا فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کی نئی ریمیک فلم ''زنجیر''کی شوٹنگ جاری ہے۔


اس حوالے سے بالی وڈ فلمساز اپروا لاکھپا نے کہا کہ فلم ''زنجیر'' کے ریمیک میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار رام چرن نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

فلمساز اپروا لاکھیا نے کہا کہ فلم ''زنجیر'' کے ریمیک جس میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مدمقابل اداکار رام چرن کو کاسٹ کیا گیا۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی بنی ہے۔دونوں نے توقع سے بڑھ کر اچھی پرفارمنس دی ہے جس پر وہ کافی خوش اور مطمئن ہیں اور امید کرتی ہیں کہ فلم مداحوں کے دل میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگی۔
Load Next Story