ریتی بجری مافیا سے فراہمی آب کا نظام خطرے سے دوچار
مافیادھابیجی سے آنیوالے واٹر سپلائی سسٹم کے اطراف کھدائی میں ملوث ہے،ایم ڈی واٹر بورڈ۔
بجری کیلیے کھدائی سے لائنیں با ہر آکر ٹو ٹ جا تی ہیں، ہوم سیکریٹری کو درخواست. فوٹو: فائل
کراچی کا فراہمی آب کا نظام ایک مر تبہ پھر خطر ے سے دو چارہے۔
اس بات کا اظہار ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہو م سیکریٹری کوریتی بجری ما فیا کے خلاف دی گئی درخواست میں کیا، یہ ما فیا کراچی کو دھابیجی سے آنے والے فراہمی آب کے نظام جس میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی سسٹم K-II ، K-IIIاور ڈملو ٹی شامل ہیں کے اطراف کھدائی میں ملوث ہے، واٹر سپلائی کا یہ نظام کراچی آنے کیلیے گھارو اور ہا لیجی سے گزرتا ہواندیوں اور نالوں سے سا ئیفن اور کنڈیوٹ کی شکل میں آتا ہے، کسی بھی ممکنہ کھدا ئی اور ریتی بجری کی چوری کی وجہ سے ان فراہمی آب کی لا ئنوں سائفن اور کنڈیوٹ کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے۔
پانی کی ان گزرگاہوں سے ریتی بجری، ہیوی ڈمپر اور لو ڈر کے ذریعے سے نکالنے کا عمل ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکا ہے، انجینئرنگ کے اصولوں کے مطابق حفا ظتی انتظامات کے تحت بلک فراہمی آب کی لا ئنیں اور کنڈیوٹ زمین کے اندر دبی ہو تی ہیں، بجری ما فیا کے کا رندے فراہمی آب کی ان تنصیبا ت کے ارد گرد کھدائی کر کے ریتی بجری نکالتے ہیںاورٹرکوں میں بھر کر فروخت کر تے ہیں، جس کی وجہ سے بلک فراہمی آب کی لا ئنیں اور کنڈیوٹ زمین سے با ہر آجا تے ہیں اور ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہو جا تے ہیں۔