انسداد خسرہ مہم آج سے شروع ہوگی موبائل ٹیمیں تشکیل
15روز تک جاری رہنے والی مہم میں21لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹرامداد اللہ صدیقی نے بتایاکہ کراچی کے18ٹائونز میں خسرہ سے بچائوکی مہم کے مائیکرو پلان کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی میں خسرہ کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کیلیے انسداد خسرہ مہم کوحتمی شکل دیدی گئی ہے اورمہم کے دوران21لاکھ بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگانے کیلیے رضاکاروں کی ٹیموں کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
مہم آج(ہفتہ) سے بعض ٹائونز میں شروع کی جائیگی جو کہ15دن تک جاری رہے گی، مہم کیلیے534فکس سینٹر اور693موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ178ڈاکٹرز مہم میں شرکت کریں گے، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹرامداد اللہ صدیقی نے بتایاکہ کراچی کے18ٹائونز میں خسرہ سے بچائوکی مہم کے مائیکرو پلان کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیرکی ہدایت پرمہم کراچی میں15دن سے زائد بھی جاری رکھی جائے گی اور اس دوران سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال، سول اسپتال تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی بچوں کو خسرہ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جہاں خسرہ سے بچائوکی ویکسین فراہم کردی گئی ہیں،انھوں نے بتایا کہ انسداد خسرہ مہم کیلیے کراچی کے18 ٹائونز ہیلتھ افسران کوہائی الرٹ کردیاگیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ مہم کو اسکولوں میں بھی شروع جائیگی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر بھی مہم شروع کی جائیگی۔