کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری انتظامیہ کی نااہلی ہے محنتی

پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام اور قاتلوں پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہے۔

پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام اور قاتلوں پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے گذشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن اور سماجی رہنما عبدالرشید فاروقی شہید کے قاتلوں اور فہیم الدین شیخ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرموں کی تاحال عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا ہے۔

انھوں نے آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر حملہ کرنے والے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے، انھوں نے کہاکہ عبدالرشید فاروقی شہید اور فہیم الدین پر فائرنگ کے واقعے کو اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود قاتل اب تک آزاد گھوم رہے ہیں، پولیس اپنے فرض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔




پولیس پہلے تو عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہتی ہے پھر جب قاتل کسی معصوم کا خون کر دیتے ہیں تو ان قاتلوں پر ہاتھ ڈالنے سے بھی قاصر نظر آتی ہے، عوام کے ٹیکس پر پلنے والے ایسے نااہل سیکیورٹی افسران اور اہل کاروں کو فوری طور پر برطرف کردینا چاہیے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں غفلت برتنے والے افسران کو برطرف کرکے ان کی جگہ قابل افسران تعینات کیے جائیں۔
Load Next Story