پاکستان میں گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا کالکی کوچلن
دورے کے دوران بہت کچھ سیکھا ، پاکستانیوں کارویہ بہت شاندار رہا،بالی ووڈ اداکارہ
لوگوں کے ساتھ میل جول نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور اس کا بے حد اثر میرے پر ہے، کوچلن۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
NEW YORK:
بھارتی اداکارہ کلکی کوچلن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کا گزرا ہوا وقت ہمیشہ کے لیے ان کی یادوں میں رہے گا۔
کلکی جو صبیحہ سومر کی دستاویزی فلم ''آزمائش ٹریلز آف لائف'' میں کام کے لیے پاکستان آئی تھیں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انھوں نے صبیحہ سے بہت کچھ سیکھا جبکہ پاکستان کے دورے کے دوران بہت کچھ سیکھا اور پاکستانیوں کا رویہ بہت شاندار رہا۔ انہیں صبیحہ نہایت حساس ہدایتکار لگیں جن کے ساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا۔
کلکی نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جو دلکش مناظر سے بھرا ہوا ہے، اس ملک کی بہت سی جہتیں اور پرت ہیں۔ کلکی نے کہا کہ وہاں عکسبندی کے دوران دو ایسے لمحات آئے جو تا حیات ان کی یادوں میں ثبت ہوگئے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سندھ کے صحرا میں شوٹنگ کا وقت ہے جہاں غریبوں سے بھی غریب لوگ دیکھے جو پانی کے حصول کے لیے گھنٹوں سفر کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے ساتھ میل جول نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور اس کا بے حد اثر میرے پر ہے۔ دوسرا یاد گار تجربہ اسلام آباد کے مضافات میں پہاڑ کی چوٹی چڑھتے ہوئے ہوا جب ہم چوٹی پر سخت محنت کے بعد پہنچے تو بڑا اچھا لگا۔ کلکی نے کہا کہ ان کی فلم یقیناً کامیاب ہوگی۔