مزید 6 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

مجموعی فروخت میں 6 ماہ کے دوران اضافہ، گزشتہ ماہ سیل4 ارب74کروڑ روپے رہی

یوٹیلٹی اسٹورز میں تقریباً14 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست2016 میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز3 ارب49 کروڑ20 لاکھ روپے، ستمبر2016 میں3 ارب58 کروڑ10 لاکھ روپے، اکتوبر2016 میں3 ارب71 کروڑ روپے، نومبر2016 میں4 ارب28 کروڑ60 لاکھ روپے، دسمبر 2016 میں4 ارب75 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ جنوری2017 میں4 ارب74 کروڑ30 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئیں۔


دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی مزید6 ہزار برانچوں کا جلد آغاز ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں فرنچائز اور موبائل اسٹورز پر2700 سے زائد اشیا دستیاب ہیں جن پر5 سے10 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کے65 ریجنل اور9 زونل دفاتر ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز میں تقریباً14 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اسٹورز پر عوام کو سالانہ6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا جاتا ہے جبکہ رمضان المبارک میں15 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔
Load Next Story