ٹارگٹ کلنگ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےثروت اعجاز
کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سخت ردعمل پر مجبور ہوجائیں گے۔
کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سخت ردعمل پر مجبور ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ وہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرزکو لگام کیوں نہیں دے رہی ہے۔
پی ایس ٹی کے کارکنان کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ اور ملزمان کی عدم گرفتاری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، راشد قادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو ں گے، قتل و غارت گری، دہشت گردی ہماری حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، قائد و بانی محمد سلیم قادری کے مشن کو جاری رکھنے کیلیے ہم اپنی جانیں بھی قربان کردیں گے۔
ملک و قوم کے عظیم تر مفاد میں امن اور صبر کا پرچم تھاما ہوا ہے اگر ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا تو ٹارگٹ کلرز اور ملک دشمن قوتوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، دہشت گرد حکومتی صفوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، ہماری پر امن پالیسی کو ہماری کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ راشد قادری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔