ملک میں الیکشن روکنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اسعد تھانوی

طاہرالقادری کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی،متحدہ دینی محاذملک کا مقدر ہے.

طاہرالقادری کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی،متحدہ دینی محاذملک کا مقدر ہے. فوٹو : فائل

جمعیت علمااسلام سندھ کے امیر مولانا ڈاکٹر محمداسعد تھانوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک میں الیکشن روکنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو ملک کے محب وطن عوام کو ہرگز برداشت نہیں۔

طاہرالقادری کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، متحدہ دینی محاذ ہی اس ملک کا مقدر ہے جو عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلشن اقبال میں منعقدہ عہدے داران و ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عثمان یارخان، حافظ احمد علی و دیگر نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی امانت ہے جو خالصتاً اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہم پاکستان کو کینیڈا برانڈ انقلاب کے ذریعے امریکی کالونی نہیں بننے دینگے۔




مولانا اسعد تھانوی نے کہا کہ ملک کے غریب عوام روزی اور روٹی کو ترس رہے ہیں لیکن موجوہ حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، عوام کی ابتر حالت زار پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرکے حکمران طبقہ دنیا کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے لیکن عالمی ادارے موجودہ حکمرانوں کے ڈھول کا پول کھول چکے ہیں ،انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے پاس جاتے جاتے سوائے اقربا پروری اور منظورنظر افراد کو نوازنے کے کچھ بھی نہیں ہے۔
Load Next Story