گیس کی عدم فراہمی خواتین اور مکینوں کا ایکسپریس وے پر دھرنا
مشتعل افراد نےٹائر اورکوڑا کرکٹ جمع کر کے نذر آتش کردیا، احتجاج کے باعث شاہراہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا
بجلی کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی، مظاہرین،پہلے بھی احتجاج ہواتھا،حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ فوٹو: فائل
منظور کالونی میں گذشتہ ایک ہفتے سے سوئی گیس کی عدم فراہمی سے عاجز ہو کر خواتین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر دھرنا دیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹائروں سمیت دیگر کوڑا کرکٹ کو جمع کر کے نذر آتش بھی کیااور گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا، احتجاج کے باعث قیوم آباد سے شہید ملت جانے والے اور آنے والے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا جس کی وجہ سے مین کورنگی روڈ ، کے پی ٹی فلائی اوور، قیوم آباد چورنگی، شہید ملت فلائی اوور اور کاز وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں۔
مشتعل خواتین کا کہنا تھا کہ بجلی کے ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے ہماری زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے اور گذشتہ ایک ہفتے سے سوئی گیس کی عدم فراہمی نے انھیں دہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے جبکہ ناشتے اور کھانے کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مہنگے داموں ایل پی جی گیس خرید کر گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل بھی منظور کالونی کے مکینوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی پراحتجاج کیا تھا اس کے باوجود حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او بلوچ کالونی اور ڈی ایس پی الطاف حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل افراد کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ، ڈی ایس پی الطاف حسین نے بتایا کہ سوئی گیس حکام سے بات کی ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے ایک ٹیم کو (آج) ہفتے کو بلایا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کی پریشانی کو دور کیا جا سکے۔