15 جنوری کو لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ ہوگاعلی اکبر گجر

ریاست بچانے والے بہت جلد ریاستی چھتری تلے بیٹھ کر سیاست بچا تے نظر آئیں گے،علی اکبر گجر.

ریاست بچانے والے بہت جلد ریاستی چھتری تلے بیٹھ کر سیاست بچا تے نظر آئیں گے،علی اکبر گجر. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو مسلم لیگ(ن) کے تحت لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ ہوگا۔


اس جلسے سے پارٹی کے سربراہ نواز شریف اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے،وہ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ ریاست بچانے والے بہت جلد ریاستی چھتری تلے بیٹھ کر سیاست بچا تے نظر آئیں گے،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور میاں محمد نواز شریف کی عوامی پذیرائی نے حکمرانوں کو پریشان کردیا ہے، پاکستانی قوم مسلم لیگ (ن) کے پرچم تلے متحد کھڑی ہے۔
Load Next Story