شاہ زیب قتلعدالتی حکم پرپولیس کاکریک ڈائون8افرادگرفتار
اکاؤنٹس منجمدکرنے کیلیے بینکوں کوخطوط،پاسپورٹ منسوخی کیلیے ایف آئی اے سے رابطہ
کراچی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شا ہ زیب کے قاتل کی گرفتاری کیلیے پولیس ڈیفنس میں ملزم کی تلاش میں بنگلے کی دیوار کود کر اندر داخل ہورہی ہے جبکہ ایک اہلکار کمرے کا دروازہ توڑ رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کے ہدایت پرآئی جی سندھ نے صوبے بھرکی پولیس کوحکم دیاہے کہ ملزمان کوفوری گرفتارکرکے رپورٹ پیش کی جائے جس کے بعد کراچی،حیدرآباداورمٹیاری میں چھاپے مارکر8افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سکندر جتوئی کے3بنگلوں پرچھاپے مار کر تالے توڑدیے گئے،اسلام آبادمیں بھی ایک کوٹھی پرچھاپہ ماراگیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلیے بینکوںکوخطوط ارسال کردیے جبکہ پاسپورٹ کی منسوخی کیلیے بھی ایف آئی اے حکام سے رابطہ کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس سکندرجتوئی کے ڈیفنس خیابان شمشیرکھڈا مارکیٹ ، خیابان جانباز اور ڈیفنس فیز 6 اسٹریٹ 34 میں واقع 3 بنگلوں میں دیواریں اورمرکزی دروازے پھلانگ کر داخل ہوئی اوربنگلوں کی تلاشی لی تاہم حیرت انگیز طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،ایک بنگلے سے ملنے والے لیپ ٹاپ کوپولیس نے اپنے قبضے میں لے کرتینوں بنگلوں کوسیل کردیا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہ زیب جتوئی اورسراج تالپور کوتحفظ فراہم کرنے کے الزام میں سکندر جتوئی اور امداد تالپور کے علاوہ ملزم شاہ زیب جتوئی کے 2 قریبی رشتے داروں کوشامل بھی تفتیش کیاجاسکتا ہے۔دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے آئی جی سندھ فیاض لغاری کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شاہ زیب قتل کیس کی روزانہ کی بنیادپررپورٹ پیشکریں اوراس کیس میں غفلت کامظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے قاسم آباد سٹیزن کالونی اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے،پولیس ولیس نے نامزد ملزم سراج تالپور کے والدامداد تالپور کے3گھروں پرچھاپے مارکرسراج تالپورکے7قریبی عزیزوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے،جن میں نامزدملزم سراج تالپور کے2بھائی سہراب اور صدر الدین تالپورسمیت7افراد شامل ہیں جبکہ پولیس نے مٹیاری ضلع کے شاہ پوردرپور تھانے کی حدودمیں گوٹھ نواب تالپورمیں چھاپہ مارکرنامزد ملزم سراج تالپور کے ماموں سائیں ڈنوکوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ادھر ایس آئی یوپولیس کراچی نے حیدرآبادمیں ٹنڈومحمدخان روڈپرسکندرجتوئی کی مقامی سیمنٹ فیکڑی پرچھاپہ مارا اور وہاں ریسٹ ہائوس اوردفاترکی تلاشی لی اوراسے سیل کر دیاجبکہ وہاں سے6ملازمین کوبھی پوچھ گچھ کیلیے اپنی تحویل میں لیا۔اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سندھ پولیس نے سکندرجتوئی کے خانساماں مشتاق نیازی کی گرفتاری کیلیے اسلام آبادمیں تھانہ شالیمارپولیس کی نفری کے ہمراہ ایک کوٹھی میں چھاپہ ماراجہاں سے پولیس مطلوبہ شخص کوگرفتارنہیں کرپائی۔