رحمن ملک وخورشید شاہ کوطاہرالقادری سے مذاکرات کاٹاسک
حکومتی ٹیم جلدہی طاہرالقادری سے ملاقات کرکے تحفظات دورکرنے کی کوشش کرینگے
حکومتی ٹیم جلدہی طاہرالقادری سے ملاقات کرکے تحفظات دورکرنے کی کوشش کرینگے فوٹو: فائل
پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدرآصف علی زرداری نے مذاکرات کاٹاسک وفاقی وزراخورشیدشاہ اوررحمٰن ملک پرمشتمل 2رکنی کمیٹی کودیاہے۔وفاقی وزراآئندہ دو روزمیں طاہرالقادری سے ملاقات کرکے انہیں لانگ مارچ کی کال واپس لینے اور ان کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کریں گے۔صدرزرداری نے یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں اوراتحادی جماعتوں خصوصاًمسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مشاورت کے بعد کیا، چوہدری شجاعت حکومتی ٹیم اورڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان مذاکرات کیلیے اہم کرداراداکررہے ہیں۔
حکومتی کمیٹی ڈاکٹر طاہر القادری کوباور کرائے گی کہ اگروہ انتخابی عمل اورنگراں حکومت کے سیٹ اپ میں اصلاحات چاہتے ہیں تو وہ اپنی تجاویزجمہوری اندازمیں دیں ،حکومت ان تجاویز پر تمام اتحادی اورسیاسی قوتوں سے مشاورت کرے گی اوراگرکسی قسم کی اصلاحات کی ضرورت ہوئی تو آئینی طریقے سے ان اصلاحات کوپارلیمنٹ کے ذریعے منظورکیاجائیگا۔