حکومت نے سندھ کو بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا شاہ محمد
ذوالفقار آباد سندھ کی تباہی کا منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ قوم پرستوں پر بلاجواز تنقید نہ کریں

ISLAMABAD:
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کے عوام کو بھوک، بدحالی، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
مسلم لیگ ن سے اتحاد کرکے کوئی جرم نہیں کیا حکومت نے تو شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو اقتدار میں ساتھ بٹھا رکھا ہے۔ بھٹ شاہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرستوں پر بلاجواز تنقید نہ کریں ، اگر قوم پرستوںکی اہمیت نہیں ہے تو حکومت ان سے مذاکرات بھی نہ کرے۔ وزیراعلیٰ کراچی وسندھ کے حالات کوکنٹرول کریں، جہاں قتل، اغوا، بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے۔