ٹونی نڈال نے رافیل کی رہنمائی سے ہاتھ اٹھالیا
گزشتہ برس کارلوس مویا نڈال کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے تھے۔
گزشتہ برس کارلوس مویا نڈال کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے تھے ۔ فوٹو فائل
رافیل نڈال کے دیرینہ کوچ اور ان کے انکل ٹونی نڈال نے اسپینش اسٹار کی کوچنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ٹونی نڈال کا کہنا ہے کہ فیصلہ سازی میں اب میرا کوئی کردار نہیں رہا تھا، جس پر میرے لیے نڈال کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا تھا، انھوں نے کہا کہ اب میں تمام توجہ اپنی ٹینس اکیڈمی پر دوں گا۔
دوسری جانب نڈال کے ترجمان بینٹو پیریز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے غیرمتوقع ہے، میں اس پر نڈال سے بات کروں گا، ٹونی نڈال نے کہا کہ کوچنگ سے الگ ہونے کے باوجود میرے نڈال سے تعلقات اچھے ہیں، تاہم ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کارلوس مویا نڈال کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے تھے۔