اے جی پی آرعملے کی ہڑتال جاریملازمین تنخواہوں سے محروم

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے زیر انتظام 2ماہ سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے زیر انتظام 2ماہ سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو( اے جی پی آر )اور ذیلی دفاترکی مسلسل قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموںکے ملازمین کی پنشن وتنخواہوں کی ادائیگی اور دفتری امورکے کام شدید متا ثر ہوگئے ہیں،لاکھوں پنشنرز پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

ترقیاتی کاموں کے بلز التوا میں جانے کے باعث بیشتر ترقیاتی کام بھی متاثر ہوگئے ہیں، فیڈرل ٹریژری کراچی نے اے جی لاہور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بخش الہی کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں کیفرے کردار تک پہنچایا جائے، تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے زیر انتظام 2ماہ سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔


ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت دیگر محکموں کی طرح ہماری بنیادی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرے بصورت دیگر ہڑتال مزید جاری رہے گی،اے جی پی آر کے ملازمین نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 20فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال دوماہ سے جاری رکھی ہوئی ہے،کراچی،اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں اے جی پی آر کے ملازمین نے بنیادی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کیلیے کئی ماہ سے کام بند رکھا ہے۔

فیڈرل ٹریژری کراچی آفس اور دیگر محکموں میں سیکڑوں پریشان حال پنشنرز کئی روز سے ان دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم ملازمین کی قلم چھوڑ تحریک کے باعث ان کی پنشن کی ادائیگی التوا کا شکار ہے، فیڈرل ٹریژری کراچی کے ملازمین نے کہا ہے کہ قلم چھوڑ تحریک کا فیصلہ مجبوراً کیا گیا ہے،گذشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت کے اداروں کی بنیادی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا گیا۔
Load Next Story