جمہوری حکومت کا مدت پوری کرنا حقیقی انقلاب ہے سسی
پی پی کسی شارٹ یا لانگ مارچ سے نہیں ڈرتی، بینظیر پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو کا سندھ میوزیم میں بے نظیر بھٹو شہید پارک کا افتتاح کرنے کے بعد شہریوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس
صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہوں یا شارٹ مارچ ، پی پی حکومت کو مدت پوری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
پی پی کی قیادت جمہوریت کے خلاف کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے ڈرنے والی نہیں ۔ محکمہ ثقافت کے تحت حیدرآباد کے سندھ میوزیم میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے شہید بے نظیر بھٹو پارک اور ذوالفقار علی بھٹوکی تصاویرکی نمائش کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب و میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی حکومت کا جمہوری طریقے سے مدت پوری کرنا حقیقی انقلاب ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد پی پی کو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، جن کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور جمہوریت کے خلاف کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کیا گیا تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لبرل ازم اور صوفی ازم سندھ کی بقا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بغیر کسی تفریق کے قوم کو محفوظ کیا ہے اور ہم ایسے لبرل ازم کے پیروکار ہیں۔ اس موقع پر سسی پلیجو نے ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور شہید بے نظیر بھٹو کے انٹرویوز پر مشمل کتاب کی رونمائی کی اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کے آگے شمعیں روشن کیں۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی سجیلا لغاری، سیکریٹری ثقافت عبدالعزیز عقیلی، ڈائریکٹر جنرل ثقافت محمد علی مانجھی فیاض شاہ ،امان اﷲ سیال ،پاشا قاضی ودیگر بھی موجود تھے۔