افغانستان جھڑپوں میں 16 جنگجو ہلاک افغان صدر کی طالبان رہنماؤں کو واپسی کی دعوت

آزاد اورافغان مائنڈ سیٹ رکھنے والے طالبان رہنما وطن واپس آکر باوقار زندگی شروع کریں،اشرف غنی کا اجتماع سے خطاب

ننگرہار میں آپریشن، ارزگان میں فضائی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار۔ فوٹو؛ فائل

افغانستان میں آپریشن کے دوران 36 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ صدر اشرف غنی نے طالبان رہنماؤں کو وطن واپس آکر باوقار انداز میں زندگی شروع کرنے کی دعوت دے دی۔

صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کے آپریشن میں داعش کے 16جنگجو ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران داعش کے 2 جنگجو زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی5 پناہ گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ صوبہ ارزگان میں افغان اور غیر ملکی فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے۔


خبر ایجنسی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے بیرمل میں ڈرون حملے سے طالبان کمانڈر فریادی سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے نائب مستقل نمائندے نظیف اللہ سلارزئی نے سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری تشددکا رجحان مقامی نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں ملک سے باہر کسی اور جگہ ہیں۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھرطالبان رہنماؤں کو وطن واپس آکر باوقار انداز میں رہنے کی دعوت دیدی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدراشرف غنی نے کہا کہ طالبان گروپ کے ایسے ممبر جو آزاد اور افغان مائنڈ سیٹ رکھتے ہیں کو وطن واپس آکر ایک باوقار زندگی شروع کرنی چاہیے۔گلبدین حکمت یار کی قیادت میں حزب اسلامی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نے مجاہدین کی وطن واپسی کی راہ ہموار کی ہے۔
Load Next Story