گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کیلیے انتخابی عملے کی تربیت شروع

ضلع وسطی میں ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کیلیے 42سپروائزر، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسراور 3 ہزار 500تصدیق کنندہ کا تقرر کردیا گیا.

ضلع وسطی میں ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کیلیے 42 سپروائزر، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسراور 3 ہزار 500تصدیق کنندہ کا تقرر کردیا گیا. فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمیشن نے کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے انتخابی عملے کی تربیت کا آغاز کردیا۔

ہفتے کو ضلع وسطی کے دفتر میں انتخابی عملے کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ضلعی الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے عملے کو ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کیلیے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔




سپروائزر، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور تصدیق کنندہ کی تقرری کا عمل بھی تقریباً مکمل ہوگیا ہے، صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے فارمز، بیگز اور اسٹیشنری کی فراہمی بھی ضلعی دفاتر میں شروع ہوگئی ہے، ضلع وسطی میں ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کیلیے 42سپروائزر، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسراور 3 ہزار 500تصدیق کنندہ کا تقرر ہوا ہے،ضلعی الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے بتایا کہ ہفتے کو تربیتی ورکشاپ میں 42سپروائزر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز( اے آر اوز ) نے شرکت کی، ورکشاپ میں انھیں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ تریبت یافتہ عملہ اب تصدیق کنندہ کی تربیت کریگا، الیکشن کمیشن کے دیگر ضلعی دفاتر میں بھی عملے کی تربیت کا آغاز کردیاگیا ہے۔

 
Load Next Story