ایس یو پی پرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئےجلال محمود شاہ
حکومت الیکشن میں دھاندلی چاہتی ہے، سندھ میں مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
حکومت الیکشن میں دھاندلی چاہتی ہے، سندھ میں مقبولیت سے خوفزدہ ہے. فوٹو: فائل
PESHAWAR:
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں پر پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اندھیر نگری، کرپشن ، لوٹ مار کے ساتھ ساتھ الیکشن میں دھاندلی کیلیے ایس یو پی کے سکرنڈ شہر اور ضلع نواب شاہ کے کارکنان اور رہنمائوں پر جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔
جو عدل وآئین اور جمہوریت کی سراسر توہین اورخلاف ورزی ہے، پیپلز پارٹی ایس یو پی کی سندھ میں مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر ظالمانہ کارروائیوں پر اتر آئی ہے، حیدر منزل کراچی سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ کارکنان کے گھروں پر چڑھائی کی جا رہی ہے اور پولیس گردی کے ذریعے چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
سکرنڈ شہر میں 33 کارکنان و رہنمائوں پر جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں، جو پی پی پی گردی کی زندہ مثال ہے، جلال محمود شاہ نے چیف الیکشن کمشنراور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پراس کا نوٹس لیں۔