کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دھرنا دینگےمولانا رب نواز

حملے کو10دن سے زیادہ گزر چکے،آج نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا ہوگا.

حملے کو10دن سے زیادہ گزر چکے،آج نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا ہوگا. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا رب نواز حنفی، مولانا تاج محمد حنفی اور مولانا اللہ وسایا صدیقی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور اہلسنّت کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تو آج (اتوار) بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پراحتجاجی دھرنا ہر حال میں ہوگا۔

اہلسنّت کے صبر کا پیمانہ لبریزہو چکا ہے، بعض انتظامی افسران مذہبی تعصب کی بنیاد پر واضح جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کا وقت آگیا ہے اہلسنّت عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کریں، انھوں نے کہاکہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے کو 10 دن سے زیادہ گزر چکے لیکن ابھی تک انتظامی ادارے کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں، انھوں نے کہاکہ حکومت کوئی عملی اقدام کرے ورنہ آج بعد نماز ظہر سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا شروع ہوگا جو قاتلوں کی گرفتاری تک ہر صورت میں جاری رہے گا۔




اگر طاقت کے استعمال کی کوشش کی گئی تو شہر کے امن کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے ، انھوں نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کو کوئی اور راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ہم نے ہمیشہ امن کی پالیسی کو برقرار رکھا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کا یہی رویہ رہا تو اہلسنّت عوام کو کنٹرول میں رکھنا ہمارے بس میں نہیں ہوگا جس کے نتائج انتہائی سنگین ثابت ہونگے۔
Load Next Story