ملیر ہالٹ ریل گاڑی کی زد میں آکر لڑکا ہلاک ہوگیا
شیر بازملیرکا رہائشی تھا،فشری کے قریب گاڑی نے 35 سالہ اشرف خان کو کچل دیا
گاڑی کی ٹکر سے لڑکا ہلاک،گلبہارمیں ٹریفک حادثے میں50 سالہ شخص زخمی. فوٹو: فائل
ٹریفک اور ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود خیابان شاہین پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے19 سالہ محمد طاہر گل ولد رحیم گل ہلاک ہو گیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی خیابان اقبال پر واقع بنگلے میں ملازمت کرتا تھا جبکہ جیکسن کے علاقے فشری کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ اشرف خان ولد ولی خان ہلاک ہو گیا ، متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی ۔
متوفی کیماڑی گلشن سکندر آباد کا رہائشی تھا جبکہ ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ملتان سے کراچی آنے والی بہا الدین ذکریا ایکسپریس کی زد میں آکر 15 سالہ شیر باز ولد ہمیش خان ہلاک ہو گیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، متوفی ملیرکینٹ کا رہائشی تھا ، گلبہار کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ کلیم احمد ولد حسین خان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ،مضروب ناظم آباد نمبر 7 کا رہائشی ہے ۔