نئے نعرے دینے والے ماضی میں ناکام ہوچکے قائم علی شاہ
صدرکی مفاہمتی پالیسی کے باعث نواز شریف بھی ہم سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ
صدرکی مفاہمتی پالیسی کے باعث نواز شریف بھی ہم سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت 16 مارچ کو پوری ہورہی ہے، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے تاہم حتمی طور پر تاریخ اور شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی اور سیاسی بصیرت کی وجہ سے نواز شریف بھی ہم سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں، اسی مفاہمتی پالیسی کے ذریعے حکومت نے 5 سال پورے کیے، آئندہ انتخابات شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیے آئین کے مطابق ہونگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے موقعے پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں انکے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شہید نوجوانوں کا خون شامل ہے، اس لیے یہ پارٹی آج بھی جوان ہے، اس کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، شہدا بھٹو کے منشور روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو نئی سوچ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لے کر چلیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیا جائیگا، جیکب آباد اور دیگر سیلاب اور برسات متاثرین کیلیے ڈھائی لاکھ لاکھ روپے مالیت کے گھر بنائے جا رہے ہیں جو کہ جلد مستحقین میں تقسیم کیے جائینگے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ آرٹس کونسل میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 85 ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی یحییٰ، ایوب، مشرف اور دیگر کئی آمروں نے عوام کو دھوکا اور نئے نئے نعرے دیے پر وہ ناکام ہوئے اب بھی عوام ہی فیصلہ کرینگے اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر ایک بار پھر جمہوریت کا تسلسل قائم رکھیں گیا۔