افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی دستے میں ’پراسرار‘ خاتون کی موجودگی کا انکشاف

افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی دستے میں ’پراسرار‘ خاتون کی موجودگی کا انکشاف

افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی دستے میں ’پراسرار‘ خاتون کی موجودگی کا انکشاف۔ فوٹو رائٹرز

لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی دستے میں 'پراسرار' خاتون کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مارچ پاسٹ کے دوران پرچم بردار سشیل کمار کے ساتھ موجود خاتون کا تعلق نہ تو بھارتی دستے سے تھا، نہ ہی آفیشلز کو علم تھا کہ وہ خاتون کون ہیں اور دستے میں کیا کررہی ہیں،


اس بارے میں بھارتی قائمقام چیف ڈی مشن بریگیڈیئر پی کے مرلی دھرن راجا کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا بھارتی دستے سے کوئی تعلق نہیں تھا ہم نے یہ معاملہ منتظمین کے سامنے اٹھایا، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ خاتون کون تھی اور اس کو ہمارے ساتھ چلنے کی اجازت کس نے دی، اس کا ہمارے ایتھلیٹس کیساتھ موجود ہونا انتہائی شرم کی بات ہے،

اس نے ہمارے ساتھ گرائونڈ کا پورا چکر لگایا، شروع میں ہمارے دستے کے ساتھ ایک اور مرد بھی موجود تھا مگر وہ اسٹیڈیم کے اندر داخل نہیں ہوا۔ راجا نے مزید کہا کہ ٹی وی پر بھارتی دستے کو بمشکل 10 سیکنڈ تک دکھایا گیا اور بدقسمتی سے پوری توجہ اسی خاتون پر رہی جو ہمارے ایتھلیٹس کیساتھ ناانصافی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے گیمز کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا 81 ایتھلیٹس کا دستہ بھیجاہے۔
Load Next Story