بوائز کالج سجاول کی چار دیواری پر ناجائز قبضہ شروع
مافیا کی جانب سے تجاوزات قائم کی جارہی ہیں، طلبہ و اساتذہ کو پریشانی ہوگی، پرنسپل
شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے بار بار احتجاج کرکے توجہ مبذول کرانے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ فوٹو: فائل
سجاول میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں نے شہر کے دیگر اہم مقامات پر قبضے جمانے کے بعد بوائز کالج سجاول کی چار دیواری پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔
انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، سماجی و عوامی حلقوں کا احتجاج، سجاول شہر میں لینڈ مافیا اور قبضہ خوروں کو انتظامیہ نے اتنی کھلی چھٹی دے دی ہے کہ شہر کے چوراہوں، پبلک لائبریری، پبلک پارک کی حدود، چانڈیہ اسکول، ایس ڈی ایم ہائوس کے سامنے غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج کے چار دیواری پر تجاوزات قائم کرنا شروع کردی ہیں۔
شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے بار بار احتجاج کرکے توجہ مبذول کرانے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اس ضمن میں گورنمنٹ ڈگری کالج سجاول کے پرنسپل پروفیسر خالد حسن کھوسہ نے بتایا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے باعث ایک طرف آمد و رفت میں خلل پڑے گا تو دوسری جانب طلبہ و اساتذہ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس کے خلاف ایس ڈی ایم اور مختیار کار سجاول کو آگاہ کیا ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ قبضہ مافیا والے ہماری بات سننے کے لیے تیارنہیں، شہر کی شاہراہوں، تعلیمی اداروں وغیرہ کے ارد گرد تجاوزات کے باعث اکثر پبلک پارک چوک پر ٹریفک جام رہتا ہے، یہ حالت شہر کے تجارتی مراکز اور تفریح گاہوں کی بھی ہے لیکن انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے کتراتی نظر آرہی ہے۔