واپڈا کی ترقی میں ملازمین کا خون شامل ہےعبداللطیف نظامانی
ارباب اختیار کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرنیکی اجازت نہیں دیں گے
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا کہ بجلی کا بحران سب کے سامنے ہے جو بوتل کے جن کی مانند قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا ہے کہ ادارہ ہو تو ملازم بھی ہوں گے اور یونین کا کردار بھی ہو گا اور اگر خدانخواستہ ادارہ تباہ ہو گیا تو کچھ باقی نہ بچے گا جس کا نقصان ملازم اور یونین کو ہی نہیں بلکہ ملک کے غریب عوام کو بھی اٹھانا پڑے گا۔
وہ ایم اینڈ ٹی ریجنل آفس حیدرآباد میں ریٹائرڈ ہونے والے غلام نبی غوری، صابر چنا اور محمد سلیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کا بحران سب کے سامنے ہے جو بوتل کے جن کی مانند قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے اگر ارباب اختیار اسی طرح مفاد عامہ کے اس ادارے کو عالمی سوداگروں کے دبائو اور کمیشن کے لالچ میں تباہی کی جانب گامزن کرتے رہے تو پھر عوام بھی مزید مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ واپڈا کی ترقی میں اس کے ملازمین کا خون شامل ہے جن کی خدمات ہمیشہ کی طرح لازوال رہیں گی آج ادارے پر کڑا وقت ہے تو ملازم ہی اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں مگر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ارباب اختیار کو عمل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
تقریب سے ایس ای آپریشن سرکل ون ظہور احمد شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالجبار خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملازمین اور یونین کو اپنے اپنے تعاون کا یقین دلایا جبکہ اس موقع پر راجہ آفریدی، سید بابر حسین، سلیم الدین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اقبال قائم خانی، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، اسد اللہ، وحید پٹھان، رفیع عالم، ناظم علی، حافظ عبدالکریم، عارف کے کے اور حسیکو افسران کی جانب سے ایکسیئن اعجاز شیخ، لیاقت قائم خانی، نظام میمن، رفیق، عقید احمد و دیگر بھی موجود تھے۔