حکومتی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے مولانا رب نواز

انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے کے مجرموں کو گرفتار کرے ، مقررین۔

اہلسنت والجماعت کے کارکن ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم اے جناح روڈ پرمظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
اہلسنت و الجماعت کے تحت علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور کارکنان و رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سبیل والی مسجد گرومندر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرے سے اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا رب نواز حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی، مولانا اللہ وسایا صدیقی نے خطاب میں کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے اوراہلسنت کے قتل عام میں پڑوسی ملک کا ہاتھ کسی سے پوشیدہ نہیں ،10دن سے زائد گزرنے کے باوجود قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارر وائی کرے ہم نے نمائش چورنگی پر ہونے والا احتجاجی دھرنا حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل کیا ہے۔

اس موقع پر مولانا رب نواز حنفی نے کہاکہ علامہ اورنگزیب فاروقی اہلسنت کی متفقہ شخصیت ہیں، حکومت کا اب تک حملہ آوروں کو گرفتار نہ کرنا اہلسنت کے ساتھ زیادتی ہے، اب اہلسنت کیساتھ ہونے والی حکومتی زیادتیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر حکومت اور انتظامیہ جانبداری کا رویہ ترک کردے تو قاتل ایک دن میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔




اہلسنت والجماعت نے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا،انتظامیہ نے مطالبات کے پورا کرنے کیلیے ہم سے ایک ہفتے کا ٹائم مانگا اور ہم نے انتظامیہ سے ایک مرتبہ پھر تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے دھرنے کو احتجاجی مظاہرے میں تبدیل کرکے گیند حکومتی کورٹ میں ڈال دی ہے، لیکن اگر حکومت اور انتظامی اداروں کا یہی رویہ رہا تو اہلسنت و الجماعت موجودہ پالیسی ترک کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اہلسنت شہدا اور زخمیوں کیلیے فوری طور معاوضے اور ورثا کیلیے سرکاری نوکریوں کا اعلان کرے، علامہ اورنگزیب فاروقی پر3 حملوں کے باوجود حکومت نے سیکیورٹی کا تسلی بخش انتظام نہیں کیا جو انتہائی افسوسناک امر ہے اس موقع پر مقررین نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انھیں بے نقاب کرے۔
Load Next Story