دو جماعتی مک مکا برداشت نہیں کرینگےڈاکٹر ایس ایم ضمیر

ہمارے لانگ مارچ سے جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچے گا، لطافت محمود

ہمارے لانگ مارچ سے جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچے گا، لطافت محمود. فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے نے کہا ہے کہ دو پارٹیوں کا مک مکا برداشت نہیں کریں گے۔

انتخابی اصلاحات اور الیکشن کرانا دونوں بہت ضروری ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے10 جنوری سے پہلے نگراں حکومت قائم کر کے انتخابی اصلاحات کی جائیں موجودہ حکومت سے صرف نگران حکومت کا مطالبہ ہے جو انتخابی اصلاحات بھی کرے اور آزادانہ الیکشن بھی کرائے وہ گلستان جوہر کے ایک مقامی ہال میں تحریک منہاج القرآن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔




اس موقع پرپاکستان عوامی تحریک سندھ کے چیف کوآرڈی نیٹرقاضی زاہد حسین،منہاج القرآن کراچی کے امیر حاجی اقبال میمن ،وسیم اختر، راؤطیب، تسبیحہ شفیق،نعیم انصاری،آفتاب احمد،شیخ فاروق قادری، نورفاطمہ اور دیگر بھی موجودتھے، تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم لطافت محمود نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہہ دیا ہے کہ وہ الیکشن کا التوا ہرگز نہیں چاہتے پاکستان میں جو جمہوریت ہے ایسی جمہوریت پوری دنیا میں نہیں ہے دو پارٹیوں کے مک مکا کی شق دنیا کے کسی آئین میں نہیں ہے،لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ عمل بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں نے کیا اور اس سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ہمارے عوامی مارچ سے بھی کوئی نقصان نہ ہوگا۔
Load Next Story